گھیراو جلاؤ کی سیاست پاکستان کے لیے زہر قاتل ہے ،سید زعیم حسین قادری
لاہور (فیصل شامی : عکاسی ذیشان منیر ) گھیراؤ ، جلاؤ کی سیاست پاکستانیوں کے لئے زہر قاتل ہے ، نواز شریف ہی وہ واحد رہنما ہے جو اندھیرے میں ڈوبے ہوئے پاکستانیوں کو اندھیرے سے نکال کر ملک بھر میں چراغاں کر سکتا ہے ،موجودہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ،عمران خان محض چند ہزار افراد کے ساتھ شہر شہر پھر کر کروڑوں روپیہ اور قوم کا وقت برباد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور، سپیشل ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب اور پی پی154 سے منتخب شدہ ایم پی اے زعیم قادری نے گزشتہ روز پاکستان فورم میں خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، اس موقع پر حلقہ پی پی154 کے کوآرڈینیٹرگلستان خان ، لیگی رہنما شاہ رخ شریف اور حافظ مستنصر بھی موجود تھے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ نسل در نسل خاندانی مسلم لیگی ہیں تین پشتوں سے مسلم لیگ کی خدمت کر رہے ہیں اور انکے خاندان کے پاس اعزاز ہے کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی طرف سے انکے دادا اور تایا کو گولڈ میڈل بھی دیا جا چکا ہے زعیم قادری نے بتایا کہ انکے تایا اور دادا بھی رکن پارلیمنٹ رہے انہوں نے بتایا کہ پہلا الیکشن2002میں لڑا انکا حلقہ انتخاب پی پی 147 تھا ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا میاں نواز شریف ہی واحد رہنما ہے جو پاکستانیوں کے بگڑے ہوئے معاملات کو سنبھال سکتے ہیں اور پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں انہوں نے بتایا آجکل ہمارا ملک جن حالات سے دوچار ہے اور جس طرح کے معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے جس سے میاں نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی شب و روز محنت ہی پاکستانی قوم کو نجات دلا سکتی ہے بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ عوام دوست ہے ،ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تعلیم اور صحت ہمارا سب سے اہم مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی پالیسی غریب پرور ہے آج ہمارا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ، آج ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر سات ملین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور شرح نموں ایک سال میں دو اشاریہ آٹھ سے بڑھ کر چار اشاریہ سات ہو چکی ہے ڈالر مستحکم ہو چکا جس سے نہ صرف بیرونی قرضوں کا حجم کم ہوا ہے بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوئی ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک بھر میں دہشت گردی بھی ایک اہم مسئلہ ہے لیکن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی خصوصی کوششوں سے نہ صرف پنجاب بھر میں امن قائم ہو چکا ہے بلکہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ہونے والے دہشت گردی کے خونی واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے لیگی رہنما میاں جمیل کے اغواء پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں جمیل ایک بہترین اور ملنسار اور اپنے حلقے کے عوام کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں تاہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کے عمل سے دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت اگلے تین سالوں میں 23 ہزار میگا واٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل کر کے نہ صرف قوم کو اندھیروں سے نجات دے گی بلکہ بجلی کے موجودہ نرخوں میں کمی کر کے غریب اور نادار عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ، تاہم زعیم قادری نے یہ بھی بتایا کہ آج بھی دو سو یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے ہماری حکومت میں گردشی قرضوں کا خاتمہ ہوا ، صرف تیرہ سو میگا واٹ سسٹم میں شامل کر نے سے انڈسٹری مستحکم ہوئی اور پیداورا میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا تمام منتخب شدہ عوامی نمائندوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں بجلی چوری کو سختی سے روکیں اور غریب آدمی پر بجلی چوروں کا بوجھ نہ ڈالا جائے زعیم قادری نے پرویز مشرف کے معاملے پر کہا کہ پر ویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور حکومت ہر حال میں عدالتوں کے فیصلے کی پابند ہو گی پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات محض رسمی تھی ، میاں نواز شریف نئے بھارتی وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کر نے گئے تھے ، ہمارے قائد میاں نواز شریف نے اس شرکت کو ممکن بنا کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جس کے شہری امن چاہتے ہیں میاں نواز شریف نے لاہور ڈیکلریشن کا ذکر کر کے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا بلکہ دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم آج بھی کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ سمجھتے ہیں اور کشمیر پر بات چیت کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،الطاف حسین کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ ایک حساس معاملہ ہے جسکا بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاہم وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کو خصوصی ملاقات میں بریفنگ دی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں ، انکی شکایت خالصتاٰ عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور ٹربیونلز کے خلاف ہے ، حکومت کے خلاف چند ہزار لوگوں کو اکٹھا کر کے کروڑ وں روپیہ خرچ کر کے ایک شہر سے دوسرے شہر مارے مارے پھرنے کا کوئی جواز نہیں ، الیکشن اصلاحات صرف اور صرف پارلیمنٹ کے ذریعے سے ہی نافذ ہو سکتی ہیں ، عوام نے انکو مہذب حزب اختلاف کا کام سر انجام دینے کے لئے ووٹ ڈالے لیکن وہ مہذب سیاست کے اصرار و رموز سے واقف نہیں انہوں نے کہا کہ خدارا گھیراؤ جلاؤ کی سیاست سے پر ہیز کیا جائے کیونکہ وہ پاکستانیوں کے لئے زہر قاتل ہے ، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اور پاک فوج کے مابین تعلقات بہت اچھے ہیں چور دروازے سے اقتدار کا راستہ ڈھونڈنے والے حکومت اور فوج کے مابین خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور حکومت و عسکری قیادت جعلی سیاستدانوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتی ، ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انکا حلقہ پی پی 154 آج مثالی حلقہ ہے جتنے ترقیاتی کام پی پی 154میں ہوئے شاید ہی کسی اور صوبائی حلقے میں ہوئے ہوں انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کو بھی پیرس بنانے کا خواب دیکھ رکھا ہے انکے حلقے کے مسائل بھی وہی ہیں جو ملک بھر کے رہنے والوں کو درپیش ہیں انہو ں نے بتایا کہ میں نے اپنے حلقے کے عوام کو پینے کے لئے صاف پانی مہیا کر نے کا عزم کر رکھا ہے ، تاہم انکا کہنا تھا کہ وہ صحت و تعلیم کے بنیادی شعبوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں انکے علاقے میں کوئی بڑا ہسپتال نہ تھا جس کی منظوری ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اہلیان گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے لئے دو سو سے زائد بستروں پر مشتمل ہسپتال انشا ء اللہ آئندہ سال غریب نادار افراد کو سہولیات فراہم کر نا شروع کر دے گا جناح ہسپتال کا برن یونٹ بھی جلد شروع کر نا چاہئے تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہو سکیں انہوں نے بتایا کہ کبھی انکے علاقے میں بے پناہ مسائل تھے لیکن آج اپنے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی بھرپور مدد سے لاہور کا صوبائی حلقہ پی پی154 اپنی مثال آپ بن چکا ہے ، انہوں نے چیلنج دیا کہ اگر کسی بھی منصوبے میں رتی بھر بھی کر پشن ثابت ہو جائے تو استعفاٰ دے دیں گے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوٹ مار کرنے والے ملازمین اور افسروں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے کیونکہ جب تک احتساب کی طرف قدم نہیں اٹھایا جاتاتب تک اس ملک کی سمت درست ہو گی اور نہ ہی عوام خو شحالی کی طرف جائے گی تاہم انکا کہنا تھا کہ کر پشن کے معاملات پر حکومت کبھی کمپر و مائیز نہیں کرے گی