یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا90واں اجلاس

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا90واں اجلاس

  



لاہور( جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا90واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر میجر جنرل(ر) پروفیسر محمد اسلم کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی اجلاس میں جن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میں ڈاکٹر فاطمہ اسلم ایم فل بھیویئرل سائنسز، ڈاکٹر محمد شاکر ایم فل بائیو کیمسٹری، ڈاکٹررحمہ ڈار ایم فل کیمیکل پیتھالوجی، ڈاکٹر بشریٰ نثار ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر رابعہ انجم ایم فل اورل پیتھالوجی، خورشید جاوید ایم فل امنالوجی، ڈاکٹر انور زیب خان ایم ایس جنرل سرجری، ڈاکٹر باسل کامران ایم ایس ارتھوپیڈکس، ڈاکٹر میر دوست محمد ایم ایس یورولوجی ، ڈاکٹر شاہ جہان ایم ایس یورولوجی، ڈاکٹر اسرار احمد ایم فل اورل پیتھالوجی، ڈاکٹر محسن علی چیمہ ایم فل فزیالوجی اور ڈاکٹر حرا اصغر ایم فل سائنس آف ڈینٹل میٹریل شامل تھے۔ اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئے17 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...