پنجاب یونیورسٹی، داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس اپلائیڈ جیالوجی سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل سیکنڈ اینول 2013ء اور اینول2014ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ12جون جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ13جون 2014ء ہے تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔