پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف اور پیرا میڈیکل الائنس کی احتجاجی ریلی

پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف اور پیرا میڈیکل الائنس کی احتجاجی ریلی

  



لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن اور پنجاب پیرا میڈیکل الائنس نے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہڑتال کی اور آؤٹ ڈور بند کر دیا گیا تمام ملازمین نے احتجاج میں حصہ لیا اور سروس معطل کر کے احتجاج ریلی بھی نکالی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے نعرے درج تھے مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ حکومت بورڈ آف مینجمنٹ، ڈیلی ویجز، ایڈہاک، ورک چارج ملازمین کو فی الفور ریگولر کیا جائے سکیل 5 تا17ہیلتھ سپورٹ سٹاف کا سروس سٹرکچر منظور کیا جائے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک کنٹریکٹ، بی او ایم ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو ہسپتال میں مکمل سروس معطل کر دیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی حکومت کو چاہئے کہ ہمارے مطالبات فی الفور منظور کرے احتجاجی مظاہرے میں میاں خالد محمود، شعیب انور چودھری، عاشق غوث، رانا بشیر، قاری ارشاد الرحمن سمیت شیخ نصرت نے مظاہرین سے خطاب کیا ،جبکہ ریلی میں پی آئی سی حافظ دلاور، احمد بلوچ، حافظ اکمل، عاشق گجر، محمد رمضان، انور رحمت، لالہ رؤف، رانا ثاقب و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...