یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف گجرات‘ لاہور کیمپس‘ تاجباغ‘ لاہور کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ نعیمیہ للبنات‘ چائنہ سکیم‘ لاہور‘ دی کینیڈین سسٹم آف سکولز‘ سحر کیمپس‘ چائنہ سکیم‘ لاہور ‘ اقراء تعلیم الاسلام‘ شالیمار کالونی‘ گلشنِ راوی‘ لاہور‘ علی پبلک ہائی سکول‘ بھٹہ پنڈ‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور اور صدیقی پبلک ہائی سکول‘ بھٹہ پنڈ‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد635تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...