الٹر نیٹو میڈیسن کانفرنس 8 جون کو ہو گی

الٹر نیٹو میڈیسن کانفرنس 8 جون کو ہو گی

  



لاہور(پ ر)گلوبل پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان فار الٹر نیٹو میڈیسن کے زیر اہتمام الٹر نیٹو میڈیسن کانفرنس الحمرا ھال دی مال لاہور میں اتوار 8 جون بوقت 2.00 بجے سہ پہر منعقد ہو رہی ہے کانفرنس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو ئی جس میں کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا گلوبل پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر جاوید آفتاب، ڈائریکٹر ہیلتھ ہومیوپیتھی ڈاکٹر جمیل اختر غوری سے کانفرنس کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کے آفس میں تفصیلی ملاقات کی اورمتبادل طریقہ ہائے علاج کے بارے میں بریفنگ دی۔اُنھوں نے یقین دلایا کہ حکومت پنجاب متبادل طریقہ علاج کی ترویج و ترقی اور فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور گلوبل پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کی متبادل طریقہ علاج کے بارے میں خدمات قابل تعریف ہیں۔ میٹنگ میں چیئر مین ڈاکٹر ظفر اقبال میاں، وائس چیئر مین ڈاکٹر جہانزیب چوہدری ،ڈائریکٹر آپریشنز عصارہ چوہدری، چیف کوآرڈینٹر ڈاکٹر ایم ایس بابر، ممبر وزٹنگ فیکلٹی ڈاکٹر محمد احمد بھٹی، ڈاکٹر محمد رمضان ہاشمی ، ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر محمد عمران چوہدری اور حکیم غوث علی حسن شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4