ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن یونیورسٹی سینس ملائیشیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل حاصل کر لی واضح رہے کہ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی اڑھائی سال کے قلیل عرصے میں مکمل کی ہے جس کی وجہ سے انہیں یونیورسٹی سینس ملائیشیا کی جانب سے \"Graduate on Time\" کا تعریفی خط بھی دیا گیا ہے ان کی سپروائزر ڈاکٹر ازلیندہ ازمان نے کہا کہ مہناز حسن کا مقررہ وقت کے اندر پی ایچ ڈی کرنا انتہائی اہم کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کے لئے اپنے شعبے میں بہترین اکیڈیمک ثابت ہوں گی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ڈاکٹر سیدہ مہناز حسن کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4