لاہور کی پانچ تحصیلوں میں کمپیوٹرائزڈ فرد کا اجراء جاری ہے، احمد جاوید قاضی
لاہور)جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ لاہور کی پانچ تحصیلوں میں کمپیوٹرائزڈ فرد کا اجراء جاری ہے اور پانچوں تحصیلوں کے جن موضع جات کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن ہو چکی ہے ان کی کمپیوٹرائزڈ فردوں کا اجراء سروس سنٹرز سے کیا جارہا ہے۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ فرد کی فیس فی کھتونی 50 روپے رکھی گئی ہے اور اگر ایک کھیوٹ میں تین سے زائد جتنی بھی کھتونیاں ہوں گی ان کی فیس نہیں لی جائے گی بلکہ صرف تین کھتونیوں کی فیس 150 روپے لی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سے قبل تین سے زائد جتنی بھی کھتونیاں ایک کھیوٹ میں ہوتی تھیں ان کی فیس بھی لی جاتی تھی جس کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ختم کرد یا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچوں تحصیلوں میں عوام الناس کو بہترین سہولیات دی جارہی ہیں۔