پنجاب کے وسائل میں اضافہ کیلئے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، رانا بابر حسین

پنجاب کے وسائل میں اضافہ کیلئے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، رانا بابر حسین

  




لاہور( سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے وسائل میں اضافہ کی بڑی گنجائش موجود ہے او راس مقصد کے لئے موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے تمام متعلقہ ادارے ٹیکس وصولی کا ہدف مقر ر کرکے اس کے حصول کیلئے جامع منصوبہ بندی کریں۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقو ں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے او ران علاقو ں کی ترقی کے لئے زیادہ وسائل رکھے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ امن کے بغیر سرمایہ کاری اور تیز رفتار ترقی ممکن نہیں اس لئے امن وامان کی بہتری کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل فراہم کریں گے۔

بجٹ میں عوام کی مشکلات کم کی جائیں گی ،ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھایا جائے گا،صنعتی ترقی کے لئے سڑکوں کی تعمیر بہت ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...