اما م احمد رضا بریلوی دو قومی نظریہ کے علمبردار تھے،ڈاکٹر اشرف جلالی

اما م احمد رضا بریلوی دو قومی نظریہ کے علمبردار تھے،ڈاکٹر اشرف جلالی

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حضرت امام احمدرضا بریلوی کے افکار حق و باطل کے درمیان فرق کرنے کے لیے ایک معیار کی حیثیت رکھتے ہیں آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کی گرداب میں پھنسی کشتی کو کنارے پر لگانے کے لیے دن رات محنت کی آپ کے فتاویٰ نے برطانوی سامراج کے دانت کھٹے کیے آپ دو قومی نظریہ کے علمبردار تھے آپ نے اکھنڈ بھارت کی سوچ کے خلاف علم اور قلم سے جہاد کیا آپ نے ہندومسلم اتحاد کو مسترد کیا اور برصغیر کے مسلمانوں کو انگریزوں کے خلاف جدا گانہ جدوجہد کا رستہ دکھایا جس کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلال گنج جامعہ رسولیہ شیرازیہ میں چوتھے افکار رضا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاااس موقع پر تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی،حضرت مولانا پیر رحمت علی جماعتی ،مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی، ،مولانا اصغر علی جماعتی ، حا فظ محمد نثار، محمد اسد عطاری،عبدالماجد عطاری دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...