پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام محفل میلاد آج ہوگی

پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام محفل میلاد آج ہوگی

  



لاہور(پ ر) پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی لاہور کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی آج بعدانماز عشاء سنٹرل کالونی وحدت روڈ لاہور منعقد ہورہی ہے جس میں ملک کے نامور ثناء خوان مصطفی حافظ مرغوب احمد ہمدانی، الحاج شہزاد حنیف مدنی، حافظ نور سلطان صدیقی، عابد رؤف قادری، صغیر احمد نقشبندی، حافظ کریم سلطان صدیقی، حافظ وقاص خالد، قاری محمد یونس قادری اور قاری محمد علی قادری شان مصطفی میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے چیف ویلفیئر آفیسر غیاث الدین ہاشمی ملک شبیر اور وحید احمد جٹ مہمان خصوصی ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4