یوتھ فورم کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں مختلف شعبہ زندگی کے افراد سے ملا قاتیں

یوتھ فورم کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں مختلف شعبہ زندگی کے افراد سے ملا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں مختلف شعبہ زندگی کے افراد سے ملا قاتیں،مال روڈپر مقامی ہوٹل میں لاہور کے تاجروں کاایک اجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ یوتھ فورم کشمیر دو کروڑ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے پورے پاکستان میں عوامی رابطہ مہم کا آج سے آغاز کیا ہے اس دوران ایک ملین لوگوں سے رابطہ کیا جائیگا،طارق احسان غوری نے اس امر پر سخت افسوس کااظہار کیا کہ بھارتی نیتا ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی بجائے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے رہے ہیں ، حالانکہ دو کروڑ کشمیری گذشتہ چار دہائیوں سے اپنے حق خود ارادیت کیلئے بے شمار قربانیاں دے رہے ہیں ،مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے ساؤتھ ایشیا ء میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے اجلاس میں شیخ محمد یوسف ،رانا محمد رضوان،شفیق قمر،محمد بہادر خان،عاصم شفیع،نگران خان،سرفراز خان،معین خان،احمد شیخ،سیٹھ محمد ہارون،سیٹھ محمد سلمان،معروف صنعتکار محمد عدن و دیگرنے شرکت کی۔