ہائیکورٹ کے باہر پسند کی شادی کرنے والی فرزانہ کا بہیمانہ قتل افسوسناک ہے، حافظ نعمان
لاہور(پ ر) ورلڈ کونسل آف ریلیجنز کے حافظ محمد نعمان نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر پسند کی شادی کرنے والی فرزانہ کے قتل کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے اس قتل کی جتنی مذمت بھی کی جائے وہ کم ہے کوئی بھی مذہب، قانون یا رسم و رواج اس قسم کے غیر انسانی فعل کی اجازت نہیں دیتا دنیا بھر میں خواتین کے خلاف اس قسم کا غیر منصفانہ سلوک روا رکھا جا رہاہے عدالت عالیہ کے باہر اس بہیمانہ واقعہ نے ہمارے نظام پر سوالیہ نشان لگادیا ہے اسلام سلامتی کا مذہب ہے اور خواتین کے مساوی حقوق کی یقین دہانی کراتا ہے حکومت سنجیدگی سے خواتین پر تشدد کے خلاف اقدامات اٹھائے۔