حکومت مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرے، سلیم مغل

حکومت مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرے، سلیم ...

  



لاہور( سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان محمد سلیم مغل اور جنرل سیکرٹری پنجاب سید خالد بخار ی نے وفا قی دارالحکومت میں اساتذہ اور کلرکوں کی جانب سے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کیخلاف احتجاج میں پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ اب لوگوں کو اپنے حقوق کیلئے آواز بھی اٹھانے نہیں دی جار ہی ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں اساتذہ اور کلرکوں کے پر امن احتجاج پر پولیس تشدد کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ،ہم بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فوری اعلان کرے ۔ پارٹی کے میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں رہنماوں نے وفاقی بجٹ کومجموعی طور پر الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے بڑے میگا پراجیکٹس شروع کرنے کی دعویدار مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ مائی سال کے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے اور اس کے برعکس اتفاق فونڈری کو فائدہ دینے کیلئے سریے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک بھر کے ۵۲ لاکھ سے زائد غریب اور بے وسیلہ سرکار ی ملازمین مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں جن کی تنخواہوں میں آٹے میں نمک کے برابر محض ۰۱ فیصد اضافہ کرکے مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ وہ سرکار ی ملازمین سے کسی قسم کی ہمدرد ی نہیں رکھتی ،یہی وجہ ہے کہ آج عوام نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو یاد کرنا شروع کردیا ہے جس نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں سرکار ی ملازمین کی تنخواہوں میں ۷۵۱ فیصد اضافہ کر کے انکے معاشی مسائل کو سہارا دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4