قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان راضی نامہ ہونے پر بری

قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان راضی نامہ ہونے پر بری

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو راضی نامہ ہونے پر بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے فاضل عدالت میں گزشتہ روز مذکورہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں تھانہ مناواں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان ندیم عرف دیما، واہب اور محمد آصف نے اڑھائی سال قبل عبدالرحمن کو پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھاجس کے بعد تھانہ مناواں پولیس نے مقتول کے بیٹے گلریز احمد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا گزشتہ روز عدالت میں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے پر فاضل جج نے تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...