شہری کا فیضان کیٹرز کے مالک کیخلاف 3لاکھ ہرجانے کا دعویٰ
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے چکن بریانی کی بجائے 22کلوسادہ (ٹوٹا) چاولوں کی ٹھنڈی دیگ پکاکر دینے والے فیضان کیٹرز کے مالک کے خلاف 3لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا فاضل جج خواجہ حسن ولی نے مذکورہ مالک کو11 جون کو طلب کرلیا ہے فاضل عدالت میں شہری نسیم خان نے اپنے وکیل نسیم خان کی ساطت سے دائر دعوی میں مؤقف اختیا ر کیا ہے کہ سائل نے فیضان کیٹرز کو 22کلو چکن بریانی تیار کرنے کا آرڈر دیا تھا جبکہ فیضان کیٹرز نے سادہ چاولوں کی دیگ پکا ئی ، جبکہ فیضان کیٹرز کی پکائی ہوئی دیگ میں اعلیٰ کوالٹی کے چاولوں کی بجائے ٹوٹا چاول استعمال کئے جبکہ خوردنی تیل بھی نہایت کم استعمال کیا گیا اور دیگ میں چاول گرم بھی نہ تھے، جبکہ دیگ کی پکوائی میں کوتاہی کی وجہ سے شدید ذہنی کوفت اور متبادل انتظامات پر کثیر رقم خرچ ہوئی لہٰذاعدالت سے استدعا کی کہ فیضان کیٹرز کو ساڑھے مذکورہ ہرجانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے جس پرفاضل جج نے مذکورہ مالک کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیاہے۔