مدعی کی درخواست واپس لینے پر مقدمہ قتل میں ملوث 3 ملزمان بری

مدعی کی درخواست واپس لینے پر مقدمہ قتل میں ملوث 3 ملزمان بری

  



لاہور(نامہ نگار)ایک سال عدالت کا وقت ضائع کرنے کے بعد قتل کیس کے مدعی نے اپنی درخواست واپس لے لی ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود نے مقدمہ قتل میں ملوث 3 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا فاضل عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود کی عدالت میں گزشتہ روز مقتول کریم احمد ندیم کے بیٹے مقدمہ مدعی امتیاز عدنان نے اپنی درخواست سے منحرف ہوتے ہوئے بیان دیا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان مدثر جاوید، محمد اشرف اور حاجی محمد عرف کاشف نے میرے والد کو قتل نہیں کیا ہے تاہم مذکورہ ملزمان کو فاضل عدالت بری کر سکتی ہے جس پر فاضل جج نے تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان مدثر جاوید، محمد اشرف اور حاجی محمد عرف کاشف پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سال قبل گرین ٹاؤن کے علاقہ میں کریم احمد کو معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ، جس پر پولیس نے 17جون 2013ء کوامتیاز عدنان کی مدعیت میں مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا دیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...