قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان گواہان کے منحرف ہونے پر بری

قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان گواہان کے منحرف ہونے پر بری

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کردیا ہے فاضل عدالت میں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر تھانہ نشتر کالونی پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان لیپا مسیح اور اسحاق مسیح کو 4 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان نے قبرستان میں جگہ پر قبضہ کرنے پر نذیر مسیح کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاجس کے بعد ملزمان کے خلاف مقتول نذیر مسیح کے بھائی فقیر مسیح کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیاتھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے گواہان کی جانب سے منحرف ہون پر ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4