علاقائی سطح پر لائسنس جاری کرنے کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سول جج رائے نعیم کھرل نے پاکستان بار اور پنجاب بار کونسل کے خلاف علاقائی سطح پر لائسنس جاری کرنے کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت ملتوی کردی فاضل عدالت میں گزشتہ روز پنجاب بار کا نمائندہ پیش ہوا جبکہ پاکستان با ر تعمیل کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئی جس پر فاضل جج نے وکلاء کو علاقائی لائسنس جاری کرنے کے کیس کی سماعت پر نمائندہ پنجاب بار کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق21جولائی 2005میں لاہوربار ا یسوسی ایشن کی طرف سے قرار داد پاس ہوئی تھی جس میں وکلاء کو علاقائی سطح پر لائسنس جاری کرنے کے حوالے سے قرارداد میں طے پایا تھا کہ وکلاء کو علاقائی سطح پر لائسنس جاری کئے جائیں گے لیکن اس بات پر ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔فاضل عدالت میں خواجہ نیئر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کیس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وکلاء کو لیگل پریکیٹیشنز ایکٹ 1973ء کے تحت محدود لائسنس جاری کئے جائیں کیونکہ بعض وکلاء کو عمر بھر سپریم کورٹ میں وکالت کرنے کا حق نہیں دیا جاتاہے ۔