عرفان اقبال شیخ نے مسعود احمد کو اپنا پولیٹیکل و پریس سیکرٹری مقرر کردیا

عرفان اقبال شیخ نے مسعود احمد کو اپنا پولیٹیکل و پریس سیکرٹری مقرر کردیا

  



لاہور ( وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)تاجر ونگ لاہورکے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے سید مسعود احمد شاہ کو اپنا پولیٹیکل و پریس سیکرٹری مقرر کردیا گیا عرفان اقبال شیخ کے دستخطوں سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن میں کیا گیا ہے کہ سید مسعود احمد شاہ میرے حوالے سے الیکڑونک و پریس میڈیا کو خبریں جاری کر سکیں گے ان کے علاوہ کوئی اور شخص عرفان اقبال شیخ کی خبر چلانے کا مجاز نہیں سید مسعود احمد شاہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بنیادی و نظریا تی کارکن ہیں وہ سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق صوبائی وزیر خزانہ و اقلیتی امور پنجاب کے پریس سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں سید مسعود احمد شاہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء ومشائخ ونگ پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شیپنگ کامران مائیکل کے میڈیا کوآرڈنیٹر بھی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...