لائن مین غفور حسین کیلئے مالی امدادکی اپیل

لائن مین غفور حسین کیلئے مالی امدادکی اپیل

  



لاہور (پ ر) انجمن تحفظ دکانداراں چوک سردار چپل کے عہدیداران ملک محمود الحسن، عطاء الرحمن، اسلم فوٹو گرافراور ممبران نے خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف اور بلال یٰسین وزیر خوراک سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران ٹرانسفارمر درست کرتے ہوئے غفور حسین کو 11000 کے وی سے کرنٹ پڑا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہے اور واپڈا ہسپتال فیروز پور روڈ زیر علاج ہے، اس کی مالی امداد فرمائی جائے اور فری علاج کرایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...