اجتماع کا انعقاد خالصتاً دینی اور روحانی بنیادوں پر ہے، حاجی غفور رضا
لاہور(سٹاف رپورٹر) تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی غفور رضا عطاری نے کہا ہے کہ بانی دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار ؔ قادری کے مدنی مذاکرہ کے ذریعے گمراہی ،تباہی اور پریشانی کی زندگی گزارنے والے لاکھوں لوگو ں کو ایک نئی زندگی ملے گی اور ان کی تاریکی بھری زندگی میں ایک نئی اور روشن صبح کا آغاز ہو گا سنتوں بھری زندگی گزارنے کا یہ آغاز مدنی مذاکرہ دیکھنے سننے والے اسلامی بھائی کی زندگی میں ہو گا ،تاریکیاں چھٹ جائیں گی ،جہالت کے پردے چاک ہو جائیں گے اور 7جون کی رات ابلیس کی شکست اور پسپائی کی رات ہو گی ۔وہ مدنی مذاکرہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے لاکھوں اسلا می بھائیوں کے اجتماع کے سلسلے میں مرکز الا ولیاء (لاہور) کے گرد و نواح سے آنے والے ذمہ داران کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اجتماع کے بہترین انعقاد کے لئے انتظامات اور دعوت دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ اجتماع کا انعقاد خالصتاً دینی اور روحانی بنیادوں پر ہے اور اس کا مقصد اسلامی بھائیوں کی قرآن و سنت کی تعلیماتکی روشنی میں اصلاح کرنا اور تمام دنیا کے مسلمانوں کی دنیا اور آخرت کو بہتر کرنے کی بھر پور اور مخلصانہ کوشش کرنا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اجتماع میں صوبائی دارالحکومت کے گردو نواح سے قافلے ٹریکٹر ،ٹرا لیوں کی صورت میں مدنی مذاکرہ میں شرکت کے لئے 7جون کی شام کو مرکز الا ولیا ء کے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مدنی مذاکرہ کے حوالے سے یہ اجتماع شہر داتا کو محبت رسول ﷺ کی خوشبو سے مہکا دے گا