حکمران قوم سے مخلص ہیں تو بیرون ممالک سے سرمایہ واپس لائیں،سعدیہ سہیل

حکمران قوم سے مخلص ہیں تو بیرون ممالک سے سرمایہ واپس لائیں،سعدیہ سہیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ ( ن )لیگ کی وفاقی حکومت نے معاشی ترقی کے لیے بلند و بانگ دعوے کیے تھے لیکن معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ ہونا حکمرانوں کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو پاکستانی قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ، وفاقی حکومت بجٹ میں غریب عوام پر مزید ٹیکس عائد کرنے کے بجائے اپنے ٹیکس نیٹ کو بڑھائے اور زرعی ٹیکس کے حصول کو بھی یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ لانے کی دعویدا ر (ن )لیگ خود تو اپنی سرمایہ کاری یورپ میں کررہی ہے تو دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کیسے قائل کرینگے، اگر حکمران ٹولہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ مخلص ہے اور پاکستان کی خوشحال و ترقی کے خیر خواہ ہیں تو سب سے پہلے بیرونی ممالک میں موجود اپنا سرمایہ پاکستان لیکر آئیں پھر دوسروں کو سرمایہ کاری کی تلقین کریں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...