گرمی کی شدت میں اضا فہ، ٹھنڈے مشروبات کی خرید و فروخت میں اضافہ

گرمی کی شدت میں اضا فہ، ٹھنڈے مشروبات کی خرید و فروخت میں اضافہ

  



لاہور ( اسد اقبال /تصاویر ،ذیشان منیر ) صو بائی دارالحکو مت میں موسم گرما کی شدت میں اضا فے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات، آئس کریم کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ شہریو ں کی بڑی تعداد بھی اپنی پیا س بجھا نے کے لیے مشروبات کا استعمال مارکیٹو ں ، چوراہوں اور بس اڈڈوں سمیت کئی ایک جگہو ں پر کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ جبکہ مشروبات تیار کنندگان اور ڈسٹری بیوٹرز نے مارکیٹ کی مانگ کے مطابق تیاری اور ترسیل کا کا م بھی تیزی سے شروع کر دیا ہے اوردکانداروں نے بھی ریفریجریٹرز کو بھرنا شروع کر دیا واضع رہے کہ ٹھنڈے مشروبات اور جوسز بنانے والوں نے نت نئے اشتہارات آویزاں کرنا شروع کر دیئے ہیں تاکہ مقابلہ کی فضاء میں زیادہ سے زیادہ سیزن لگایا جا سکے۔ سکہ بند مشروبات اور آئس کریم فروخت کرنے والے دکانداروں نے بھی بھرپور سیزن لگانے کی تیاری کر لی اور اپنے ریفریجریٹر تیار کر لئے تاکہ خریداروں کی توجہ کو مرکوز کیا جا سکے۔ گرمی کی شدت اور پیاس بجھانے کیلئے توجہ مبذول کرانے والے اشتہارات اور تیاریوں کی بدولت گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی خرید و فروخت بڑھ گئی۔ مختلف کمپنیوں کے آئس کریم ہاکروں نے بھی مختلف چوک چوراہوں اور شاہراہوں کے پرکشش مقامات کا انتخاب کر لیا اور گلی محلوں کی سطح پر بھی کاروباری شیڈول ترتیب دے لئے۔ٹرائی سائیکل کیریئرز کے علاوہ مقامی ساخت کے گولے گنڈے، گول گپے، شربت املی آلو بخارہ اور لال شربت فروخت کرنے والوں کی ریڑھیاں بھی جگہ جگہ دکھائی دینے لگیں۔ آصف خان ،لالہ نذیر ، فر قان اور رشید احمد ریڑھی بانوں نے نمائندہ پاکستان کو بتایا کہ وہ ہر سیزن میں سرخ مشروب فروخت کرتا ہے اور گرمی بڑھنے کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی زور پکڑتا ہے اور سیزن اچھا لگتا ہے۔اور اچھی آ مد ن ہو جاتی ہے ۔ شہریو ں نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گرمی کی شد ت بڑ ھنے سے پیاس بھی بڑ ھ جاتی ہے اور اس مو سم میں ذائقہ دار اور طبیعت کو فر یش کر نے والے مشروبات کا استعمال کر نے کو جی چا ہتا ہے تاہم اس بات کا بھی اندیشہ رہتا ہے کہ یہ مشروبات کیا حفظا ن صحت کے اصو لو ں کے عین مطا بق ہیں۔ جس کے لیے ضلعی حکو مت کو چائیے کہ غیر معیاری مشروبات اور آئس کر یم فروخت کر نے والو ں کے خلاف بھی کاروائی کاسلسلہ شروع کر ے تاکہ شہری نا قص مشروبات کے استعمال سے بیمار نہ ہو جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...