نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،راشدہ یعقوب
لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے 7ماہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کے مردہ منصوبے میں جان پڑ سکتی ہے تو 4برس میں ملک سے اندھیرے بھی دور ہو جائیں گے،پنجاب میں لگنے والے منصوبے پورے پاکستان اورپاکستانی قوم کے لئے ہیں کیونکہ یہ ملک ہم سب کاہے اورہم سب نے مل کر ملک کا مستقبل تابناک بنانا ہے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور معیشت میں بہتری آ رہی ہے ۔زر مبادلہ کے ذخائر 13ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ملک بھر میں توانائی کے منصوبے تیزی سے لگائے جا رہے ہیں وفاق نے داسو اور دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے بھی 30ارب روپے مختص کئے ہیں۔