19 حج کمپنیوں کو الاٹ کردہ کوٹے اور میرٹ لسٹ کی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرگئی

19 حج کمپنیوں کو الاٹ کردہ کوٹے اور میرٹ لسٹ کی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرگئی

  



اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے مذہبی امور میں چارٹرڈ فرموں نے 19 حج کمپنیوں کو الاٹ کئے گئے کوٹے اور میرٹ لسٹ کی ری اسیسمنٹ رپورٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردی ہے‘ 16 کمپنیوں سے حاصل کردہ نمبروں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ 2کمپنیوں کے نمبروں میں 3 اور 5 نمبر کا اضافہ ہوگیا صرف ایک کمپنی کے 2 نمبر کم ہوئے‘ ری اسیسمنٹ رپورٹ کے مطابق نمبرز کے اس ردوبدل سے ان 19 کمپنیوں کی میرٹ لسٹ میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں‘ کمیٹی 12 جون کے اجلاس میں ان 19 کمپنیوں کو حج کوٹہ الاٹ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینئر عمران شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی کی رکن شگفتہ جمانی سمیت جوائنٹ سیکرٹری حج شہزاد احمد‘ ڈپٹی سیکرٹری عمران خٹک اور چارٹر فرموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں دی گئی ہدایت کے مطابق حج کمپنیوں کو کوٹے کی الاٹمنٹ کرنے والی چارٹرڈ فرموں نے 19 حج کمپنیوں کی میرٹ لسٹ اور دئیے گئے نمبرز کی ری اسیسمنٹ رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں متعلقہ کمپنیوں کی میرٹ لسٹ اور حاصل کردہ نمبروں میں ری چیکنگ کے باوجود کوئی بڑی تبدیلی واقع نہیں ہوئی صرف ایک کمپنی کے 2 نمبر کم ہوئے ہیں جو 97 سے کم ہوکر 95 ہوئے جبکہ دیگر 2کمپنیوں میں سے ایک کے نمبروں میں 3 اور دوسری کے نمبروں میں 5 نمبروں کا اضافہ ہوا۔ اس طرح رپورٹ کے مطابق متعلقہ 19 حج کمپنیوں کی میرٹ لسٹ میں کوئی تبدیلی واضح نہیں ہوئی۔ رپورٹ پر بحث مباحثے کے بعد کمیٹی کے کنوینئر عمران شاہ نے معاملے کے مزید جائزے کیلئے 12 جون کو کمیٹی کا اگلا اجلاس طلب کیا ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19 حج کمپنیوں کو میرٹ سے ہٹ کر حج کوٹہ الاٹ کرنے کی شکایت پر وزارت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی نے معاملے کی چھان بین کیلئے عمران شاہ کی سربراہی میں 4 رکنی سب کمیٹی قائم کی تھی۔ 12 جون کو اجلاس کے بعد سب کمیٹی اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کردے گی جس کے بعد ان 19 حج کمپنیوں کو کوٹہ جاری کرنے بارے فیصلہ ہوسکے گا کیونکہ سب کمیٹی نے معاملے کی چھان بین مکمل ہونے تک ان 19 کمپنیوں کو حج کوٹے کی الاٹمنٹ رکوادی تھی۔(

مزید : علاقائی


loading...