لاہور ہائیکورٹ نے لو میرج کرنیوالی لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
لاہور(نامہ نگارًخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لو میرج کرنے پرچنیوٹ کی ضلع کچہری میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی انم نامی لڑکی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔چنیوٹ کی رہائشی انم نامی لڑکی نے امیر سلطان نامی لڑکے سے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔انم کے گھر والوں نے امیر سلطان کے خلاف اپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔وقوعہ کے روز پسند کی شادی کرنے والی انم نامی لڑکی اپنے خاوند کے حق میں بیان دینے کے لئے چنیوٹ کی ضلع کچہری میں پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے اسکے بھائی آصف نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو ہلاک کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔عدالت عالیہ کے شکایات سیل نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ سے ایک ہفتے میں رپورٹ میں طلب کر لی۔
نوٹس