پاکستانی سفیر نے موزمبیق میں ہم وطنوں کے مسائل حل کردیے
جوہانسبرگ( نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ میں پاکستان کے سفیر نجم الثاقب نے موزمبیق اسلامک سینٹر کا دورہ کیا اور پاکستانیوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے کئی پاکستانیوں کی سفری دستاویزات کا دیرینہ مسئلہ حل کیا اور وہاں مقیم پاکستانیوں کو مقامی حکومت سے درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ موزمبیق میں بارہ سے پندرہ ہزار پاکستانی کاروبار کر رہے ہیں ۔پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کمیونٹی ایسو سی ایشن موزمبیق کے رہنما محمد رفیق نے’ پاکستان ‘سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر نجم الثاقب کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماضی میں موزمبیق میں پاکستانیوں کے مسائل نظر انداز کیے گئے ۔