لوگوں کو خوفزدہ کرنے پر عدالت نے مسخرے کو سزا سنا دی

لوگوں کو خوفزدہ کرنے پر عدالت نے مسخرے کو سزا سنا دی

  



ایمسٹرڈیم (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈچ عدالت نے کھیل تماشہ کے دوران دھمکی آمیز رویہ اپنانے پر مسخرے اور اس کی فلم یوٹیوب پر ڈالنے کی وجہ سے اس کے دو ساتھیوں کو سزا سنا دی۔ پراسکیوٹر کے مطابق 24اپریل کو کھیل تماشہ کے دوران ایک مسخرہ ہاتھ میں کلہاڑی لئے سائیکل سوار خاتون کی طرف دوڑ رہا تھا، جو خوفزدہ ہو کر جھاڑیوں میں اس سے چھپنے کی کوشش کر رہی تھی، جبکہ دو افراد نے سین کی عکسبندی کرکے اسے یوٹیوب پر ڈال دیا۔ پراسکیوٹر کے بیان کے مطابق ہاتھ میں کلہاڑی لئے ایک مسخرے نے سائیکل سوار خاتون کا پیچھا کیا اور اسے دھمکانے کی کوشش کی۔ اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس مسخرے نے ایک سائیکل سوار مرد کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا۔ تین ملزموں نے (جن کی شناخت نہیں بتائی جا رہی) نے اپنے اس اقدام کو شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لئے صرف مذاق قرار دیا ہے تاہم عدالت نے انہیں عوامی خدمت سے 40گھنٹے کے لئے معطل کرنے کی سزا سنائی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...