اندھیرے میں موبائل کا استعمال آپ کو ’اندھا‘ بھی بنا سکتا ہے

اندھیرے میں موبائل کا استعمال آپ کو ’اندھا‘ بھی بنا سکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (نیوز ڈیسک) آج کل کے نوجوانوں میں موبائل فون کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے اور خصوصاً وہ نوجوان جو راتوں کو دل کی باتیں کرتے ہیں ان میں تو اس کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے کہ صحت کیلئے خوفناک نتائج کا باعث بن رہا ہے۔ چین میں ایک ایسے ہی نوجوان نے رات کے وقت اپنے موبائل فون سے اپنی دوست کے ساتھ ٹیکسٹ میسج کا تبادلہ مسلسل کئی گھنٹے جاری رکھا اور اندھیرے میں مسلسل فون کی سکرین پر نظریں جمائے رکھنے سے اندھے پن کے قریب پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مسلسل فون کے استعمال سے اس 26 سالہ نوجوان کی آنکھ کا ریٹینا پھٹ گیا اور اگر اس کا فوری آپریشن نہ کیا جاتا تو یہ ہمیشہ کیلئے بینائی سے محروم ہوجاتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کی روشن سکرین کو گھنٹوں گھورتے رہنے سے آنکھوں پر بہت زیادہ دبا? پڑتا ہے اور آنکھ کا ریٹینا آکسیجن فراہم کرنے والی شریانوں سے علیحدہ ہوجاتا ہے جس سے انسان نابینا ہوسکتا ہے، یا آنکھ کے دیگر خطرناک مسائل کا شکار ہوسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -