سب کے سب تو شہزادے ہیں نوکری کیوں کریں؟

سب کے سب تو شہزادے ہیں نوکری کیوں کریں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت اپنی عوام کیلئے نوکریاں فراہم کرنے کے منصوبوں پر جوش و خروش سے کام کررہی ہے لیکن سعودی نوجوان ان نوکریوں میں دلچسپی ہی نہیں لے رہے ہیں۔ مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ ابتداً نوجوانوں کیلئے ووکیشنل نوکریوں کا بندوبست کیا گیا لیکن سعودی نوجوانوں نے ان نوکریوں کو اپنے شایانِ شان نہیں سمجھا۔ اس کے بعد 3 ہزار ایڈمنسٹریشن لیول کی نوکریوں کا اعلان کیا گیا تو ان کیلئے صرف 12 سو درخواستیں آئی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان نوکریوں کے پرائیویٹ سیکٹر میں ہونے کی وجہ سے سعودی نوجوان ان میں دلچسپی نہیں لے رہے کیونکہ وہ سرکاری نوکریوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -