چین میں پانڈے فٹ بال میچ جیتنے کی پیش گوئی کریں گے

چین میں پانڈے فٹ بال میچ جیتنے کی پیش گوئی کریں گے

  



بیجنگ (نیوز ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز ہونے کو ہے اور اس اہم عالمی کپ کے میچوں پر دنیا بھر میں شرطیں لگائی جاتی ہیں اور جواءکھیلا جاتا ہے۔ میچ کون جیتے گا، یہ بتانا تو کسی کیلئے ممکن نہیں ہوتا لیکن چین نے اس کا پتا چلانے کیلئے پانڈوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ سشوان صوبے میں پائے جانے والے پانڈوں کے ننھے منے بچے یہ پیشن گوئی کریں گے کہ میچ کون جیتے گا۔ جانوروں کے ذریعے میچ کے نتیجے کی پیش گوئی کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے 2010ءکے ورلڈ کپ میں جرمنی کے ایک آکٹوپس نے اس وقت عالمی شہرت حاصل کرلی تھی جب اس کی پیشن گوئیاں دھڑا دھڑ درست ثابت ہورہی تھیں۔ اب کی بار چین کے یہ پانڈے ہر میچ سے پہلے یہ بتائیں گے کہ فاتح کون ہوگا۔ اس مقصد کیلئے میچ سے پہلے پانڈوں کے سامنے کھانے کی دو ٹوکریاں رکھی جائیں گی جن پر دونوں مد مقابل ٹیموں کے جھنڈے بنے ہوں گے اور جس ٹوکری میں سے زیادہ پانڈے کھانا لیں گے اس ملک کو پیش گوئی کے مطابق فاتح سمجھا جائے گا۔ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ٹیم کا انتخاب پانڈے درختوں پر چڑھ کر کریں گے۔ جرمنی کے آکٹوپس کی فوتگی کے بعد ان پانڈوں کے پاس سنہری موقع ہے کہ یہ درست پیشن گوئیاں کرکے دنیا میں ا پنا اور اپنے ملک چین کا نام پیدا کریں۔

مزید : علاقائی


loading...