درد دور کروانے کے لئے سانپوں کے ذریعے علاج

درد دور کروانے کے لئے سانپوں کے ذریعے علاج
درد دور کروانے کے لئے سانپوں کے ذریعے علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساﺅپالو (نیوز ڈیسک) سانپ کا تصور کرتے ہی ذہن میں خوف، دہشت اور تکلیف کا احساس پیدا ہوتا ہے لیکن برازیل کے ایک مساج سینٹر میں سانپوں کو درد کے علاج اور جسم کو سکون دینے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنیرو میں ایک بیوٹی سیلون نے دنیا کے خوفناک اور دیوہیکل ترین اڑدھوں کو مساج کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ اس عمل میں مساج کے خواہشمند فرد کو الٹا لٹادیا جاتا ہے اور پھر ا±س کی کمر پر پائتھن اور کارن سنیک نامی سانپوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس خطرناک مساج سے لطف اندوز ہونے والوں کا کہنا ہے کہ سانپ جب ان کے جسم پر حرکت کرتے ہیں تو اس سے درد دور ہوجاتا ہے اور جسم پر سکون محسوس ہوتا ہے۔ برازیل میں مساج کا یہ منفرد طریقہ جنوبی افریقہ سے آیا ہے اور فلپائن میں بھی اس مساج کی زیادہ شدید قسم زیر استعمال ہے جس میں چار پائتھن سانپوں کو بیک وقت استعمال کیا جاتا ہے جن کا مجموعی وزن 250 کلوتک ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پائتھن سانپ اپنی لمبائی اور غیر معمولی وزن کی وجہ سے مشہور ہیں۔

مزید :

علاقائی -