منچلوں کو قابو کرنے کیلئے گولی کی رفتار سے چلنے والی پولیس کی گاڑی تیار

منچلوں کو قابو کرنے کیلئے گولی کی رفتار سے چلنے والی پولیس کی گاڑی تیار
منچلوں کو قابو کرنے کیلئے گولی کی رفتار سے چلنے والی پولیس کی گاڑی تیار

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کی پولیس نے غیر محتاط اور منچلے موٹر سائیکل سواروں کو قابو کرنے کیلئے گولی کی رفتار سے چلنے والی سپورٹس کار کو استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپریل موٹر کمپنی کی تیار کردہ، ایریل ایٹم‘ نامی یہ سپورٹس کار شہر کی سڑکوں پر رواں دواں ہر قسم کی گاڑیوں سے زیادہ تیز رفتار ہے۔ محض ڈھائی سیکنڈ میں اس کی رفتار صفر سے 60 میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔ یعنی آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کار گولی کی رفتار سے نکلتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کل ٹریفک کا صرف ایک فیصد ہونے کے باوجود 20 فیصد حادثوں کا باعث بنتے ہیں اور اسی لئے ان کی آگاہی کیلئے ایک خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں اس خصوصی کار کو موٹر سائیکل سواروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...