اب حکومتی حملو ں کا جو اب بھرپور طاقت سے دیں گے:طالبان

اب حکومتی حملو ں کا جو اب بھرپور طاقت سے دیں گے:طالبان

  



                               اسلام آباد(اے این این )کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اعلان کیاہے کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی حملے کا جواب اب طاقت کے استعمال کی صورت میں دیں گے، اگر حکومت سنجیدگی، اخلاص اور اختیار کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم اب بھی اس کے لیے تیار ہیں لیکن اب مزید حملوں کا جواب ہم بھی حملوں سے دیں گے۔ نامعلوم مقام سے برطانوی نشریاتی ادارے سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے تحریک طالبان کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ اگرچہ وہ اب بھی مذاکرات کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اگر حکومت سنجیدگی، اخلاص اور اختیار کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم اب بھی اس کے لیے تیار ہیں لیکن اب مزید حملوں کا جواب ہم بھی حملوں سے دیں گے۔ بی بی سی کے مطابق حکومت واضح کر چکی ہے کہ اگر شدت پسندوں کی جانب سے سرکاری اہداف پر حملے ہوں گے اور ان کے تانے بانے قبائلی علاقوں سے ملیں گے تو وہ بھی محدود کارروائیاں جاری رکھے گی۔ مذاکرات میں کسی پیش رفت کے امکان کے بظاہر معدوم ہونے کے بعد اب ان تازہ بیانات سے واضح ہے کہ فریق اب دوبارہ لڑائی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بدھ کو ہونے والے دو حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ان میں پاک افغان سرحد پر باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی چوکی پر حملہ اور ترنول راولپنڈی میں فوجیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ شامل ہے۔

 طالبان اعلان

مزید : علاقائی


loading...