بلوچستان سرچ آپریشن میں 30دہشت گرد ہلاک ،8کیمپ تباہ

بلوچستان سرچ آپریشن میں 30دہشت گرد ہلاک ،8کیمپ تباہ

  



                                   کوئٹہ(اے این این) ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پیر کوہ میں دہشت گردوں نے گیس کے دو کنوﺅںکی رابطہ لائن دھماکے سے اڑادی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تحصیل سوئی دشوار گزار پہاڑوں پر آپریشن کیا جس سے تیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا فورسز نے جنگجوﺅں کے آٹھ کیمپ بھی تباہ کردیئے، اس دوران میں ان کی فائرنگ سے ایک صوبیدار شہید ہوگئے جبکہ آٹھ جوان زخمی ہوئے۔ ادھر شمالی وزیر ستان کی تحصیل میر علی کے گاﺅں ہرمز میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں خود کش بمبار تیار کرنے والے عاشق اللہ مسعود سمیت تین کمانڈر مارے گئے، اس جھڑپ کے بعد سے تحصیل میران شاہ اور میر علی میں طالبان گروپوں کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹےئر کور بلوچستان نے تحصےل سوئی کے ملحقہ دشوار گزار اور آنکھ اوجھل گھاٹےوں ،پہاڑیوں اورنالوں مےں موجودہ کالعدم دہشت گردتنظےموں کے کےمپوں کے خلاف وسےع پر سرچ آپرےشن کا آغاز 3جون کو کندھ کوٹ(سندھ) مےں پاکستان رےنجرز سندھ پر حملہ نصےرآباد اور سبی کے اضلاع مےں مسافر ٹرےنوں اور سےکورٹی فورسز پر حملے گےس پائپ لائنوں رےلوے ٹرےک اور بجلی کے ٹاوروں کو دھماکہ خےز مواد سے اڑانے اور ترقےاتی منصوبوں پر کام کرنے والے عملے پر حملوں کے بعد شروع کیا جس میں اب تک 30شدت پسندوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتارکرلیا گیا، آپریشن کے دوران میں ایف سی کے ایک صوبیدار انور نے جام شہادت نوش کیا جبکہ آٹھ جوان زخمی ہوئے ۔وزےرداخلہ سرفراز بگٹی نے سےکرٹری داخلہ اکبر حسےن درانی کے ساتھ سول سےکرٹرےٹ مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کےا کہا کہ فرنٹےئر کور بلو چستان کی سوئی رائفلز اور سبی سکا¶ٹس نے کالعدم تنظےموں کے شرپسندوں کے خلاف مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے تحصےل سوئی کے ملحقہ علاقوں رستم دربار اور درنےجن نالہ کے دوردراز ‘آنکھ اوجھل‘گھاٹےوں اور نالوں مےں موجودہ واقع کےمپوں کو ،علی الصبح گھےرے مےں لےتے ہوئے سرچ آپرےشن شروع کےا، پےچےدہ اور دشوار گزار خفےہ ٹھکانوں مےں چھپے ہوئے مورچہ زن شرپسندوں نے سےکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو دےکھتے ہی فائرنگ شروع کردی نتےجتاً فرنٹےئر کور کے اہلکارں نے شرپسندوں کے خلاف بروقت کارروائی کر تے ہوئے جوابی فائر کھول دےا ،دونوں جانب شدےد فائرنگ کا تبادلہ ہوا آپرےشن کے دوران شرپسند تسلسل کے ساتھ خود کا ر جدےد اسلحہ ،مارٹر گولے راکٹ لانچرز اور ہےنڈ گرےنڈ استعمال کرتے رہے تاہم فرنٹےئر کور بلو چستان کے اہلکاروں نے جو انمردی کا مظاہرہ کر تے ہوئے30شرپسندوں کو ہلاک کردےا جن مےں سے دوکی شناخت کمانڈر ستار اور کمانڈر بوکھلانی کے نام سے جبکہ بدھ کو آپرےشن مےں مارنے جانےوالے شرپسندوں مےں سے چارکی شناخت بطور واحد ‘قربان‘زاہد مرہٹہ اور دس نمبر کے ناموں سے ہو ئی، آپرےشن کے دوران دہشت گردی کے فائرنگ کی زد مےں آکر اےف سی صوبےدار نورحسےن جام شہادت نوش کر گئے اور8زخمی جوانوں کوطبی امداد کےلئے بذرےعہ ہےلی کاپٹر سی اےم اےچ منتقل کردیا ، گرفتار اور ہلاک ہونے والے کالعدم بلوچ رپبلکن آرمی کے دہشت گردوں کے قبضے سے جدےد ٹےلی فون سےٹس350کلو گرام بارود50سے زائد بارودی سرنگےں ہزاروں کی تعداد مےں اےمونےشن تھوراےافون اور آئی ای ڈےز مع انٹنےا بھی برآمد کےاگےا جبکہ آٹھ خفےہ ٹھکانوں اور کےمپوں کو تباہ کےاگےا

مزید : صفحہ اول


loading...