الطاف حسین کی گرفتاری سے شدید ذہنی اذیت میں ہوں: بیوہ عمران فاروق

الطاف حسین کی گرفتاری سے شدید ذہنی اذیت میں ہوں: بیوہ عمران فاروق

  



لندن ( خصوصی رپورٹ) ایم کیو ایم کے مقتول سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران نے اپنے الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے کی وجہ سے شدید ذہنی کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے ا±مید ظاہر کی ہے برطانوی پولیس الطاف حسین کو بے جا تنگ نہیں کرے گی۔شمائلہ عمران فاروق کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے ہمیشہ ان سے محبت اور شفقت کا مظاہرہ کیا ہے،ہم سب آج جو بھی کچھ ہیں، الطاف حسین کی وجہ سے ہیں، الطاف حسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین دن سے لندن انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں الطاف حسین کی خیریت دریافت کرنے کے لئے آ رہی ہیں، میرے بچے بھی دادا ابو کی وجہ سے پریشان ہیں۔

 شمائلہ فاروق

مزید : صفحہ اول


loading...