پاکستان چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو اہمیت دیتا ہے ،جنرل راحیل شر یف

پاکستان چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو اہمیت دیتا ہے ،جنرل راحیل شر یف

  



                  بیجنگ (این این آئی) چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیئر مین زانگ ڈی جیانگ نے پاکستانی آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات میں تعاون بڑھانے کاخواہش مند ہے ۔چین کے سرکاری خبررساں ادارے شہنوا کے مطابق مسٹر زنگ نے کہا کہ دونوں ممالک ایشیاءکے امن اور سلامتی کےلئے اہم کر دار ادا کرسکتے ہیں انہوںنے پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ سطحی دو طرفہ دورے اور وسیع البنیاد ہم آہنگی نے دونوں ممالک کے سٹریٹجک تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان تمام شعبوں میں تعاون بڑھائیں تاکہ ترقی کو فروغ دیا جاسکے انہوںنے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور تعاون پر زور دیا انہوںنے کہاکہ چینی پارلیمنٹ پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ رابطے اور عوام کے ساتھ دوستی بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ فوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو اہمیت دیتا ہے ۔

 ملاقات

مزید : صفحہ اول


loading...