وزیراعلیٰ کا شدید گرمی کے باوجود جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع کا مسلسل 11گھنٹے طویل دورہ

وزیراعلیٰ کا شدید گرمی کے باوجود جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع کا مسلسل 11گھنٹے طویل ...

  



لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شدید گرمی اور دھوپ کے باوجود جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع ملتان، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کا11گھنٹے تک طوےل دورہ کےا۔انہوں نے مختلف ترقےاتی منصوبوں کا جائزہ لےا ،متعدد مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کےا اور نئی ترقےاتی سکےموں کا سنگ بنےاد رکھا۔وزےراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے ترقےاتی منصوبوںکااعلان کےا۔ وزیراعلیٰ نے سب سے پہلے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کے مجوزہ روٹ کا معائنہ کیا اور سرکٹ ہاﺅس میں میٹرو بس، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ نے مظفرگڑھ میں ترکی کے تعاون سے بنائے گئے طیب اردگان ہسپتال ، سکول اور انکلیوز کے بارے میں بریفنگ لی اور سائٹ کا دورہ کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ نے ٹیچنگ ہسپتال میںجدےد سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو میڈیکل کالج کے سول ورکس اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کی عمارت کا دورہ کیا۔ انہوں نے تونسہ میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا-بعدازاں وزیراعلیٰ کو فورٹ منرو میں چیئرلفٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے دورے کیلئے صبح چھ بجے لاہور سے روانہ ہوئے اورشام5بجے واپس پہنچے۔

مزید : صفحہ اول


loading...