نواز ، شہباز ، عمران ، بلاول ،زرداری ، مشرف سمیت 60افراد سے جواب طلبی کے لیے اشتہار جاری

نواز ، شہباز ، عمران ، بلاول ،زرداری ، مشرف سمیت 60افراد سے جواب طلبی کے لیے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                             لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور بیرون ملک اثاثہ کیس میں عدالتی نوٹسز کی تعمیل نہ کرنے پر میاں نوازشریف ،عمران خان، بلاول بھٹو،زرداری، چودھری برادران اور میاں منشا سمیت 60 شخصیات کے نام ا شتہارمیں شامل کرنے کے لئے مسودہ مختلف اخبارات کو بھجوادیا۔ لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے والی شخصیات کواخبار ی اشتہار کے ذریعے مطلع کرنے کاحکم دے رکھا تھا جس پر عمل درآمد کرواتے ہوئے رجسٹرار آفس نے وزیراعظم میاں نوازشریف،چودھری نثار علی خان،شاہد خاقان عباسی،فریال تالپور،پرویز مشرف،،کلثوم نواز،حسین نواز،میاں شہباز شریف،عمران خان ،مولانافضل الرحمن،چودھری شجاعت حسین ،پرویز الہی،جہانگیر ترین ،اسحاق ڈار،بابر اعوان ،اعتزازاحسن ،عاصمہ جہانگیر،حمزہ شہباز،نجم سیٹھی ،سردارایازصادق، رحمان ملک،جاویدہاشمی، شریف الدین پیرزادہ، فیصل صالح حیات،غلام مصطفٰی کھر،یوسف رضاگیلانی،فاروق ستار،وسیم سجاد، میاں منشاسابق چیف جسٹس خواجہ شریف ،ہمایوں اختر خان اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخار حسین چوہدری سمیت 60شخصیات کے نام اخبار اشتہار میں شامل کرنے کے لئے مسودہ اخبارات کو بھجوادیا گیا ہے اشتہار میں میں لکھا گیا ہے کہ یہ شخصیات اس کیس میں خود یا بذریعہ وکیل ہر صورت عدالت میں جواب جمع کروائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو عدالت اس کیس میں ان کی غیر موجودگی میں کارروائی جاری رکھے گی۔
اشتہار جاری

مزید :

صفحہ اول -