کراچی، رکشے میں دھماکہ ، ایک شہری جاں بحق چار زخمی

کراچی، رکشے میں دھماکہ ، ایک شہری جاں بحق چار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( خصوصی رپورٹ ) قصبہ کالونی میں رکشے میں دھماکے سے ایک شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ، مبینہ دہشتگرد بھی مارا گیا جبکہ تین رکشے اور ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق قلندریہ چوک کے قریب اس دھماکے میں پانچ کلو گرام بارودی مواد اور نٹ بولٹ استعمال کئے گئے۔ جائے وقوعہ سے ایک دستی بم بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ایس پی اورنگی کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف کچھ اور تھا، غلطی سے رکشے میں ہی دھماکا ہو گیا۔ رکشے سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق وہ بلدیہ سعید آباد کے رہائشی رحیم الدین کی ملکیت ہے ۔
 دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -