وژن2025پرعملدرآمدسے دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائےنگے ،احسن اقبال

وژن2025پرعملدرآمدسے دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائےنگے ،احسن اقبال

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزےر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وژن2025پرعمل درآمدسے پاکستان دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا، قبل از وقت کوئی بھی سےاسی تبدےلی ملکی ترقی پر منفی اثرات مرتب کرے گی ۔ وہ جمعرات کو اسلام اباد میں اے سی سی اے اورڈبلیوڈبلیوایف کے زےر اہتمام گرین اکانومی فورم پاکستان 2014 کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے پانچ اصولوں پر عمل درآمدضروری ہے۔جن میں مستحکم پالیسیوں کا تسلسل،درست معاشی وژن،انسانی وسائل کی ترقی پرسرمایہ کاری،سائنس وٹیکنالوجی کا فروغ اورقیام امن شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے،فضائی اورزمینی آلودگی نہ صرف بیماریوں کا باعث ہے بلکہ ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آلودگی کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ دنےا مےں 70 فی صد ڈےزاسسٹر ز کا تعلق ماحولےات سے ہے جبکہ گزشتہ دو عشروں کے دوران آفات کے باعث انسانی جانوں کا ضےاع دوگنا ہوگےا ہے ۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول


loading...