تھیٹرکوہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، بیرون ممالک پروگرام اورفلمیں پروڈیوس کرنے کا ارادہ ہے،اداکارہ نرگس

تھیٹرکوہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، بیرون ممالک پروگرام اورفلمیں پروڈیوس ...

  




لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ میں نے تھیٹرکوہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا ہے لیکن مستقبل میں بیرون ممالک پروگرام اورفلمیں پروڈیوس کرنے کا ارادہ ہے۔ جہاں تک بات ٹی وی پرکام کرنے کی ہے توجب بھی کوئی اچھا پروگرام آفر ہوا تواپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار ضرور کرونگی۔ ان خیالات کااظہارنرگس نے گزشتہ روز اپنی بڑی بہن سیمی کے بیوٹی سیلون کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں کیا۔ اس موقع پرنرگس کی چھوٹی بہن دیدار کے علاوہ والدین اوربھائی سمیت قریبی عزیزواقارب موجود تھے۔ نرگس نے مزید کہا کہ میں موجودہ دور میں بننے والی فلمیں نہیں دیکھتی، اس لئے میں فلموں کے بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتی۔ اس موقع پردیدار کا کہنا تھاکہ حال ہی میں میری شادی ہوئی ہے لیکن میں نے شوبز کوخیربادکہنے کا کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔ لیکن میں نے شادی کی وجہ سے کچھ عرصہ کیلئے شوبز سرگرمیوں سے چھٹی لے رکھی ہے اوردوبارہ واپس آتے ہی تھیٹرسمیت دیگرشعبوں میں کام کرونگی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...