اغواء کار عالمی ٹاپ ٹین ، پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا

اغواء کار عالمی ٹاپ ٹین ، پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(محمد نواز سنگرا//انویسٹی گیشن سیل)اغواء کاری کے ٹاپ ٹین کی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ افغانستان پہلے،صومالیہ دوسرے عراق تیسرے، نائجیریا چوتھے اور بھارت کا چھٹا نمبر ہے لیکن پاکستان کی تاریخ میں اب تک اکا دکا شخص ہی باز یاب کرایا گیا ہے۔تعزیرات پاکستان میں سیکشن 359 سے 369 تک اغواء کاری پر مشتمل ہیں 365(A)کیمطابق اغوء برائے تاوان کی سزا عمر قید یا پھانسی ہے جبکہ قتل کے ارادے سے اغواء کرنے والے کو 10سال سزا سنائی جا سکتی ہے لیکن بد قسمتی سے کسی بھی اغواء کار کو یہ سزا نہیں دی جا سکی جس وجہ سے اغواء کاری کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے حتیٰ کہ حکمران طبقہ اپنے عزیزوں کو بھی بازیاب نہیں کرا سکا۔افغانستان خانہ جنگی کی وجہ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جس میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں ہر سال دو ہزار لوگ اغواء کر لئے جاتے ہیں۔صومالیہ دوسرے نمبر پر جسے جسے اغواء کاری میں ہاٹ سپاٹ سمجھا جا تا ہے، زیادہ تر سیاحوں کو اغواء کیا جاتا ہے، زیادہ لوگوں کو اغواء برائے تاوان اور قتل کیلئے پکڑا جاتا ہے۔عراق کا نمبر تیسرا ہے جس میں سالانہ 17سو سے زائد لوگ گرفتار ہوتے ہیں،زیادہ لوگوں کو جرائم،سیاسی اور دہشتگردی کے معاملات میں اغواء کیا جاتا ہے۔نائجیریاپچھلے ایک عشرے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے، زیادہ تر اغواء کاری تاجروں کی پشت پناہی پر ہوتی ہے۔پاکستان میں اغواء کاری کی بنیادی وجہ لاء اینڈ آرڈر کی کمزوری ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ملک میں 2ہزار سے زائد لوگ اغواء کئے جا چکے ہیں جن کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا اور ایک محتاط اندازے کے مطابق روزانہ پانچ لوگ اغواء کئے جاتے ہیں۔بھارت چھٹے نمبر پر ہے جس میں سب سے زیادہ بڑی کمپنیوں کے ملازمین کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ساتویں نمبر پر وینزویلاہے جہاں اغواء کاری کو کاروبار بنا لیا گیا ہے اور80فیصد سے زائد کیسز کو رپورٹ بھی نہیں کیا جا سکا۔میکسیکو میں اغواء کاری کی شرح4.5فی دن کے حساب سے ہے۔ جہا ں سب سے بڑا مسئلہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہے۔ہیٹی نویں نمبر پر ہے جس میں زیادہ تر بچوں کو اغواء کیا جاتا ہے جس میں اب کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔دسواں نمبر کولمبیا کا ہے جہاں پچھلے چند سالوں سے کمی آئی ہے لیکن تاحال ٹاپ ٹین سے نہیں نکل سکا۔

مزید :

صفحہ آخر -