حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ‘ محمو دالر شید

حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ‘ محمو دالر شید

  



لاہور( سپیشل رپورٹر)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ حکمران ’’مگر مچھ ‘‘کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ‘(ن) لیگ اپنا قبلہ درست کر نے کی بجائے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے حکمرانوں نے موجودہ ایک سالہ دور میں قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا ‘تحر یک انصاف جمہو ریت کے نہیں عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف احتجاج کر رہی ہے ‘حکمرانوں اپنی حر کتوں سے باز نہ آئے تو وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم حکمرانوں کے خلاف دھرنادیگی ۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف اپوزیشن کو ہر روز نیا سبق دینے کی بجائے عام انتخابات میں قوم سے کیے جانیوالے وعدوں کو پورے کر یں۔

محمودالرشید

مزید : صفحہ آخر