کرکٹر آصف مار کٹائی کیس ،شہری صہیب ڈوگر کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

کرکٹر آصف مار کٹائی کیس ،شہری صہیب ڈوگر کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارًخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے \"کرکٹر آصف مار کٹائی کیس \"میں شہری کے خلاف درج ایف آئی آر کے اخراج کی درخواست نمٹاتے ہوئے شہری صہیب ڈوگر کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالستار اصغر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار شہری صہیب ڈوگر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کرکٹر آصف ان کے ریسٹورنٹ پر اکثر بغیر پیسے دیئے کھانا کھا کر چلے جاتے اور جس دن ان سے پیسے مانگے، انہوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور الٹا ان کے خلاف ہی مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ان کے خلاف درج بے بنیاد مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے شہری صہیب ڈوگر کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -