سیمینار کے نام پر فراڈ کر نے والے نارکوٹکس ڈوثرن کے 4اعلیٰ افسر گرفتار ،جوائنٹ سیکٹرری فرار

سیمینار کے نام پر فراڈ کر نے والے نارکوٹکس ڈوثرن کے 4اعلیٰ افسر گرفتار ...

  




اسلام آباد(نعیم مصطفیٰ)وفاقی حکومت کے نارکوٹکس ذویژن میں جعلی سیمینارز، مذاکرے اور اشتہاربازی کے ذریعے قومی خزانے سے کروڑوں روپے کی لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ جس میں وفاقی حکومت کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر کی سطح کے5 اعلیٰ افسر سمیت متعدد افراد شامل ہیں ایف آئی اے اسلام آباد نے 5 اعلیٰ افسروں سمیت 11 افراد کیخلاف سنگین دفعات کا مقدمہ درج کرکے ڈپٹی سیکرٹری سمیت 4 اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نارکوٹکس ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ایف آئی اے اسلام آباد کی جانب سے جمعرات کے روز 58\\2014 نمبر کے تحت درج ہونیوالے مقدمے میں ضابطہ فوجداری کی دفعات 409،420،468،471،109 اور رشوت ستانی ایکٹ کی دفعہ 5\\2/47 کا اندراج کیا گیا ہے ، ان ملزم افسران میں جوائنٹ سیکرٹری میاں ذوالقرنین ،ڈائریکٹر جنرل نارکوٹکس سجاد احمد، ڈائریکٹر راؤ عدنان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ اور کنٹریکٹر سید عمران عباسں شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول