ہائیکورٹ کاقتل کے ملزم گرفتار نہ کرنے پر آئی جی کو تفصیلی جواب سمیت کل پیش ہونے کا حکم

ہائیکورٹ کاقتل کے ملزم گرفتار نہ کرنے پر آئی جی کو تفصیلی جواب سمیت کل پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارًخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے بیٹے کے قاتل گرفتار نہ کرنے پر آئی جی پنجاب خان بیگ کو تفصیلی جواب سمیت ذاتی حیثیت میں کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عبدالستار صغر نے رام گڑھ مغلپورہ کی رہائشی نذیراں بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا اس کے بیٹے ممتاز احمد کو مارچ دو ہزار تیرہ میں ضلع کچہری شیخوپورہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس میں غلام مصطفیٰ سمیت چار افراد کو نامزد کیا گیا تھا، شیخوپورہ کی سیشن عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں جس کی وجہ سے ملزم درخواست گزاراور اسکے اہل خانہ کومقدمہ کی پیروی نہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے استدعا کہ عدالت ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے، شیخوپورہ پولیس کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پولیس حراست میں ہی ہیں مگر ان کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی، عدالت نے پولیس کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ممتاز احمد کے قتل کیس کے ریکارڈ سمیت کل کیلئے طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -