عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارًخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالستار اصغر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار بشیراں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود ایل ڈی اے نے اسکی دکان گرا دی۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی واضح طور پر توہین عدالت ہے لہذا ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چوبیس جون کو جواب طلب کر لی۔