ڈرون حملوں میں ہلاکتو ں پر سی آئی اے کے سٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم

ڈرون حملوں میں ہلاکتو ں پر سی آئی اے کے سٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                     اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر سی آئی اے کے سابق سٹیشن چیف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ حکم قبائلی رہنما ملک عبدالکریم کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ ڈرون حملوں میں بیگناہ شہری جاں بحق ہوتے ہیں۔ 31 دسمبر 2009ءمیں ڈرون حملے میں ان کا بھائی اور بیٹا جاں بحق ہو گیا تھا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈرون حملے سابق سی آئی اے کے سٹیشن چیف کے حکم پر کئے جاتے ہیں۔ اس لئے مقدمہ سی آئی اے کے سٹیشن چیف کے خلاف درج کیا جائے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد سی آئی اے سٹیشن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
 مقدمہ
 

مزید :

صفحہ اول -